ایک کامیاب کیرئیر کا انتخاب کیسے کیا جائے ؟ تجزیہ اور چند تجاویز
تحریر وتحقیق ۔۔۔رانا آصف شہزاد علی کامیاب کیرئیر کیا ہوتا ہے؟ اور اسے کیسے اختیار کیا جائے ؟ آپ بڑے ہو کر زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں ؟ اور کونسا پروفیشن اختیار کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کے مستقبل کے ٹارگٹس یا مقاصد کیا ہے ؟ ان سوالات کا جواب کیرئیر کے انتخاب اور اختیار کرنے میں بہترین رہنما ثابت ہو سکتا ہے۔اور اگر آپ دیانتداری اور لگن کے ساتھ اپنے مقاصد سے جڑے رہیں تو منزلیں خود راستے بناتی چلی جاتی ہیں۔مگر یاد رہے کہ کامیابی محض خواہش سے، سوچنے سے یا خواب دیکھنے سے نہیں، بلکہ محنت تگ ودو وکوشش سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ کسی انسان کازندگی گزارنے کا طریقہ یا ایک کامیاب زندگی گزارنے کے لیے کوئی انسان جب دلچسپی کی بنیاد پہ یا اہلیت کی شرائط پہ کسی پیشے کو منتخب کرتا ہے وہ اس کا کیرئیر یا پروفیشن کہلاتا ہے۔ اگر یہ انسان کا طرزِ زندگی ہے تو پھر اس کی سوچ،اس کا علم و ہنر، اس کی عقل و دانش، اس کی صلاحیتیں اور مہارتیں اور اس کی خوبیاں اور خامیاں اور ذاتی دلچسپیاں۔یہ سب اجزاء مل کر ہی اس کی زندگی کے چلن کی تشکیل کر سکتے ہیں۔لیکن ان تمام اجزاء کی نشو و نما، ارتقاء لازمی طور پہ تعلیم و ...