تحریک عدم اعتماد کا مسترد ہونا ، قانونی پہلو، سازش یا وقت کی ضرورت
تحریر و ترتیب ۔۔۔ رانا آصف شہزاد علی سیاسی صورتِ حال اور اتوار کو قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد مسترد کرنے کی اسپیکر کی رولنگ پاکستان پر پاکستان قانونی ماہرین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ بیشتر وکلا کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے پاس تحریکِ عدم اعتماد کی کارروائی کو مسترد کرنے کا اختیار نہیں تھا جب کہ بعض وکلا اسے قانون کے مطابق قرار دیتے ہیں۔ اتوار کو قومی اسمبلی میں کیا ہوا تھا؟ پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اتوار کو ایوان کی مختصر کارروائی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے خلاف حز ب اختلاف کی پیش کردہ تحریکِ عدم اعتماد کو بغیر ووٹنگ کروائے غیر آئینی قرار دے کر مستر کر دیا تھا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپنی رولنگ میں کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ اس لیے نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ اسے مبینہ طور پر ایک بیرونی ملک کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت نے پاکستان کی قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر کےفیصلے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ س...