جاب پہ ٹاپ پرفارمرکی حوصلہ افزائی کیسےکریں کہ جب آپ انہیں پروموٹ نہ کرنا چاہتے ہوں ۔
تحقیق و ترجمہ ۔۔۔ رانا آصف شہزاد علی How to Motivate a Top Performer — When You Can’t Promote Them by Carrie Ott-Holland and Mengyang Cao An Excellent Article on Harvard Business Review جاب پہ ایک اعلی اور بہترین پرفارمر کی حوصلہ افزائی کیسے کریں - جب آپ ان کو فروغ یا ترقی نہیں دینا چاہتے یا دے سکتے ہیں ۔ موٹیویشن کے لفظی معٰنی حوصلہ افزائی کے ہیں۔اور دوسرے لفظوں میں اس کی تعریف یہ ہے کہ کسی قسم کے کام کی خواہش کو بڑھا دینا یا اس کام کو اپنا ہدف بنا دینا ۔ہر انسان کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے موٹیویشن کی خاص ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ وہ طاقت ہے جس کی وجہ سے انسان کے اندر آگے بڑھنے کا حوصلہ بڑھتاہے اور اندر ایک جذبہ پیدا ہو جاتا ہے ،جس سے انسان کے کام کرنے کی سپیڈ بڑھ جاتی ہے اور جو کام کرتا ہے وہ دل سے کرتا ہے۔ موٹیویشن motivationکو صحیح طرح سے سمجھنے کے لئے آپ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس کسی بھی کام کو کرنے کا ٹھوس سسب موجود ہے تو آپ ہمیشہ اس کام کرنے کے لیے موٹیویٹ رہیں گے۔ دنیا میں ہر انسان کو بہت سی صلاحیتوں کے ساتھ پیدا ...