Posts

Showing posts with the label ایمان ،یقین اور خدا سے محبت

"ایمان،یقین اور اللہ پہ توکل"ذہنی کشمکش اور فرسٹریشن کا ممکنہ حل

Image
  تحریر ۔۔۔۔! رانا آصف شہزاد علی ا یک متوازن اور خوشحال زندگی گزارنے کے لئے بطور ایک ذی شعور انسان ،میرے کرنے کے کیا کام ہیں ؟ سیانے کہتے ہیں کہ جسے نقصان اٹھانا نہیں آتا ۔۔ اسے نہیں معلوم کہ کہ فایدہ کسے کہتے ہیں ۔اور جو ہار نے کے تجربات سے نہیں گزرا ۔۔۔ وہ جیت کی حقیقی لزت سے کبھی فیضیاب نہیں ہوسکتا ۔۔۔ موجودہ نظام حیات کی حقیقت ریل کی دو پٹڑیوں کی مانند ہے جو ہمیشہ ساتھ ساتھ تو چلتی ہیں مگر ایک دوسرے سے مل نہیں سکتی ۔۔۔۔ اور اگر مل جائیں تو ریل گاڑی کا چلنا ممکن نہیں رہے گا۔  اختلاف ایک زندہ معاشرے کی علامت اور فطری ہے۔انسانوں کی حیاتیاتی ساخت یکساں ہونے کے باوجود،ان کے فکری اور ذہنی رجحانات یکساں نہیں ہوتے۔ یہی عدم یکسانیت مختلف خیالات کو جنم دیتی ہے۔یہ خیالات نظام ہائے فکر میں ڈھلتے اور نظری تنوع اور ذہنی کشادگی کا سبب بنتے ہیں۔یہی تنوع علم کی دنیا کا جمال ہے۔مفتی محمد شفیع صاحب نے اپنے رسالے ''وحدتِ امت'' میں لکھا ہے کہ ایک معاشرے میں اگر لوگ اختلاف نہیں کرتے تواس کے دو سبب ہو سکتے ہیں ۔ایک یہ کہ سب کے سب غبی ہیں اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔دوسرا سبب...