Posts

Showing posts with the label What is Establishment? Role of Establishment in Pakistani Politics. Role of Establishment in policy making

اسٹیبلشمنٹ کیا ہے اور پاکستانی سیاست میں اس کا کیا کردار ہے ؟

Image
 تحریر ۔۔۔ رانا آصف شہزاد علی پاکستانی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار، اس کے اجزائے ترکیبی، اور اس کی رولنگ پالیسی پہ سیر حاصل بحث کستان کی سیاست اور اقتدار کی جنگ میں اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ اسٹیبلشمنٹ کیا ہے؟ وہ کیوں ملک میں حقیقی اور آزادانہ جمہوریت کو دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے یا یوں کہیں کہ پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتی ؟   سٹیفن پی کوہن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے کلب کی ممبر شپ کےلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے ذاتی مفادات اور بین الاقوامی سامراجی ایجنڈے کے مطابق ایک دوسرے سے مشترکہ سوچ و فکر اور اصول و نظریہ کے حامل ہوں۔پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی جامع تعریف سٹیفن پی کوہن نے اپنی کتاب “آئیڈیا آف پاکستان“ میں کی ہے کوہن کے مطابق پاکستان کی یہ انصرامی قوت دراصل درمیانی راستے کے نظریہ پر قائم ہے اور اس کو غیر روایتی سیاسی نظام کے تحت چلایا جاتا ہے جس کا حصہ فوج، سول سروس، عدلیہ کے کلیدی اراکین اور دوسرے کلیدی اور اہمیت کے حامل سیاسی و غیر سیاسی افراد ہیں۔ کوہن کے مطابق اس غیر تسلیم شدہ آئینی نظام کا حصہ بننے کے لیے چند مفروضات کا ماننا ضروری ہے جیسے، بھارت کے ہر قدم اور ہ...