5 ایسی عادات جو متاثر کن قائدانہ صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتی ہیں ۔
تحریر وترجمہ ۔۔۔۔! رانا آصف شہزاد علی قیادت کا بنیادی مقصد لوگوں کودرست رہنمائی فراہم کرنا اور مسائل کے حل میں ان کی مددکرنا ہوتا ہے۔لیڈرشپ جب اہل ، باشعور،با صلاحیت ، باکرداراور دیانتدار ہو تو لوگوں کے انفرادی مسائل اور کاروباری اداروں کے اجتماعی مسائل آسانی سے حل ہونے لگتے ہیں۔قیادت درحقیقت تاثیر اور کردار کے مجموعہ کانام ہے۔اس وقت دنیا میں ہمیں جو کارپوریشنز ترقی کرتی نظر آرہی ہیں اس کا بنیادی سبب ان کو باکرداراور باصلاحیت لیڈرشپ کا میسر آنا ہی ہے۔اس کے برعکس دنیا کی جو کاروباری ادارے مسائل کا شکار نظرآرہے ہیں اس کا بھی ایک اہم اور بنیادی سبب نااہل اور بے سلیقہ لیڈرشپ ہے۔ 5 عادات جو فوری طور پر اچھی اور متاثر کن قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ کسی کی طرف اشارہ کریں گی یہ وہ عادات ہیں جو میراث بناتی ہیں، پروفیشنل کیریئر کو آگے بڑھاتی ہیں اور منافع بخش کمپنیاں بنانے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ ایک اچھا لیڈر بننے کا اعلیٰ راستہ ایک جرات مندانہ سفر ہے۔ یہ کردار اور سالمیت کی بات کرتا ہے، اور کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ اچھے رہنما جو اس سفر کا انتخاب کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ دوسروں...