Posts

Showing posts with the label Character Building....

"کردارسازی" ایک ہمہ جہت پہلو اور متواتر عمل ہے ۔۔۔!

Image
  تحریر و تلخیص ۔۔۔! رانا آصف شہزاد علی کردار سازی ایک ہمہ جہت و متواتر عمل ۔۔۔ ! تعمیرشخصیت و آدمیت کااہم ترین پہلو کرداری سازی  ہے، کردار و اخلاق پر سمجھوتہ شخصیت کی تعمیر پر سمجھوتے کے مترادف ہے۔ اگرکردار نہیں تو تعمیر شخصیت اور احترام انسانیت کے وجود کا تصور ناممکنات کا استعارہ سمجھا جائے گا۔  ادبی اصطلاح میں کردار انسان میں نشوونماپانے والی ان انفرادی خصوصیات ، کیفیات اور روٹین ورک کےاظہار کو کہتے ہیں جومختلف حالات و واقعات میں ردعمل یا جزبات کے اظہار کے وقت رویوں سے عیاں ہو جاتی ہے۔ عقل وشعور اور اخلاق وکردار وہ دو بنیادی معیارات و تصورات ہیں جن سے انسانی عظمت دنیا کی تمام مخلوقات پر قائم ہے۔ اگرخود جنس انسان کے افراد کے درمیان عزت واحترام کے حوالے سے تقابل کیا جائے کہ ان میں سے کون زیادہ قابل تکریم ہے؟ تو قرآن کے مطابق جس انسان کے اندر یہ دونوں چیزیں زیادہ مقدار میں ہوں وہ اتنا ہی قابل احترام بن جاتاہے۔ علم نفسیات اور سوشیالوجی میں شخصیت کا مطالعہ ایک دلچسپ موضوع ہے۔ شخصیت کی ایک جامع و مکمل تعریف کرنا بہت مشکل ہے۔ آسان الفاظ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کسی انسان کی...