پاکستان کی پارلیمانی تاریخ
قسط نمبر 1 پیش لفظ اور پارلیمان کا مقدمہ ہر پاکستانی کو بالعموم اور سیاستدانوں، بیوروکریٹس ، عدلیہ اور ریاستی اداروں کے سرکردہ افراد کو بالخصوص اس آرٹیکل کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ میرے مطابق، ’’تاریخ سچ کی تلاش ہے اور تاریخ کی تعبیر اس سچ کو دریافت کرنے کا ذریعہ ہے، اورتعبیر(interpretation)کرنے پر کسی کا اجارہ نہیں ہے۔‘‘میں امید ظاہر کرتا ہوں کہ آئندہ بھی مصنفین اور دانشور وطن عزیز کی تاریخ کو سمجھنے کا اور نئی نسل کو سمجھانے کا یہ کام کرتے رہیں گے، کیونکہ ’’تاریخ کی درست تعبیر قوم میں ہم آہنگی اور یکجہتی کا سبب بنے گی۔‘‘ بیانیہ بدقسمتی سے پاکستان میں سیاست و جمہوریت کا مقدمہ ہمیشہ سے کمزور رہا ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ تو یہاں جمہوری نظام کا عدم تسلسل ہے۔ غیر سیاسی قوتوں کی مداخلتوں کی وجہ سے جمہوری نظام جڑ نہیں پکڑسکا۔ لیکن یہ آدھا سچ ہے۔ اس کا دوسرا پہلو ہماری سیاسی جماعتوں اور قیادت کا طرز عمل ہے جو خود کو نہ تو جمہوری سیاست سے جوڑ سکے او رنہ ہی پارلیمانی سیاست کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکا۔ اس ناکامی پر فریقین اپنی غلطی کو قبول کرنے کی بجائے بوجھ مخال...