آن لائن شاپنگ بمقابلہ روایتی شاپنگ ۔۔۔ مارکیٹ کے رجحان پہ تجزیاتی تحریر
! تحریر و تحقیق ۔۔۔ رانا آصف شہزاد علی کیا آن لائن شاپنگ یا آی کامرس کا بیانیہ دم توڑ رہا ہے ۔ ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں، ای کامرس اور موبائل شاپنگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ آن لائن خریداری کے دوران صارفین سامان کی بغیر کسی رکاوٹ کے ترسیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ صارفین کی سابقہ تعریفوں اور صارفین کے رویوں کو دوبارہ لکھنے کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ صارفین فوری شپنگ اور مفت ایک دن کی خریداری کی تلاش میں ہیں۔ ای کامرس کی ترقی کے لیے ایک لچکدار واپسی کی پالیسی بھی ضروری ہے ۔ آن لائن شاپنگ کے مثبت پہلو دیکھے جائیں تو موجودہ حالات میں ایک نعمت سے کم نہیں ۔۔ وقت اور کرایہ دونوں کی بچت ہے ، لیکن اسکی کسر برانڈز اور آنلائن سٹورز یکطرفہ قیمت کا تعین کرکے پوری کر دیتے ہیں ۔جبکہ ان پراڈکٹس کے معیار کی کوئی گارنٹی نہیں ہے ، انٹرنیٹ پر خوشنما تصویریں دیکھ کر کی گئی شاپنگ اکثر صارفین کو دھوکہ ہی دیتی ہے،اس سے سب سے زیادہ متاثر وہ پھیری والے اور چھوٹے دکاندار ہوتے ہیں جو انٹرنیٹ پر اپنی پراڈکٹس بیچنے کی اہلیت اور سکت نہیں رکھ...