پاکستان کے مسلمانوں کی سیاسی تاریخ 1906 سے لیکر 2022تک
تحریر۔۔۔۔ رانا آصف شہزاد علی برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کی مربوط سیاسی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز 1906 میں مسلم لیگ کے قیام سے ہی شروع ہوجاتا ہے۔ اس طویل سیاسی سفر کو ہم آسانی کے لئے دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں پہلا حصہ جو شدید پر خلوص اور پرعزم سیاسی جدوجہد کا ہے جو 1906 سے لیکر 1947 پاکستان کے معرض وجود میں آنے تک کا ہے جبکہ دوسرا حصہ ڈگمگاتا سیاسی سفر کہلائے گا جو 1947 سے لیکر 2022 تک ہے ۔ سیاسی سفر کا مقدمہ 1947 میں جب برصغیر پاک وہند کی تقسیم ہوئی تو بحثیت مجموعی قوم پاکستانی منظم قوم تھے۔ آج قوم منتشر اور منقسم ہوچکی ہے۔ قیادت اہل، دیانت دار اور پرعزم تھی۔ آج کی قیادت زوال پذیر ہے ابھی تک مستحکم جمہوری سیاسی نظام منصفانہ معیشت اور عدل اور انصاف کا قابل رشک نظام پاکستان کے عوام کو نہیں دیا جاسکا۔ جس کی وجہ بار بار کا سیاسی عمل کا روکا جانا اور کچھ عالمی طاقتوں کا حاشیہ نشین بننے کی سنگین غلطی کا بھی عمل دخل تھا۔سیاسی سفر کا کوئی دور ایسا نہیں جسے گڈ گور نینس اور قانون کی حکمرانی کا دور کہا جاسکے۔ پاکستان کے حکمران مختلف پس منظر اور شعبوں سے تعلق رکھتے تھے مگر ان میں سے ایک...