بزنس پلان کیا ہوتا ہے ؟ اور یہ کیسے بناتے ہیں ؟
تحریر و تحقیق ۔۔ رانا آصف شہزاد علی ایک کاروباری منصوبہ کیا ہوتا ہے ؟ کاروباری منصوبہ ایک تحریری دستاویز ہوتی ہے جس میں آپ کے کاروباری حکمت عملیوں و حصولِ مقصد کے تدابیر ، آپ کی مالیاتی پیشن گوئی اور زیر ہدف مارکیٹ کے بارے میں وضاحت موجود ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ حقیقت پسندانہ اور بروقت مکمل کیے جانے والے اہداف کا تعین کر سکتے ہیں، بیرونی مالی وسائل حاصل کر سکتے ہیں، اپنی کامیابی پر نظر رکھ سکتے ہیں، عملیاتی تقاضوں کی وضاحت کر سکتے ہیں اور معقول مالیاتی پیشن گوئی کر سکتے ہیں۔ منصوبہ سازی سے آپ کو اس بات پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی کہ آپ کو اپنا کاروبار کیسے چلانا چاہیے اور آپ کے کاروبار کو کیسے کامیابی کا بہترین موقع میسر آ سکتا ہے۔ نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے درکار مالی معاونت کے حصول کا براہ راست تعلق آپ کے کاروباری منصوبے کی مضبوطی پر ہے۔ مالیاتی اداروں یا سرمایاکاروں کی طرف سے مالی معاونت پانے کی اہلیت حاصل کرنے کے لیۓ آپ کو لازمی طور پر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ آپ اپنے کاروبار کے ہر پہلو کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور یہ کہ آپ کا کاروبار منافع بخش ہو گا- ایک کاروباری م...