پاکستان میں پاور سیکٹر کے کیپیسٹی چارجز کی ادائیگی
اصل مدعاء کیا ہے ؟ تحریر و تحقیق: رانا آصف شہزاد علی ان دنوں آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کے بارے میں ایک عوامی سطح پہ تنازعہ کھڑا ہو گیاہے۔ آئیے اس کے حقائق اور فیکٹس اینڈ فگر پہ ایک نظر ڈالتے ہیں ۔ آپ کو فیصلہ کرنا آسان ہو جائے گا ۔ پاکستان میں 31 جنوری 2024 تک 46,035 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت ہے جس میں 28,811 میگاواٹ تھرمل، 10,635 میگاواٹ پن بجلی، 1,838 میگاواٹ ہوا، 882 میگاواٹ سولر، 249 میگاواٹ بیگاس اور 3,620 میگاواٹ نیوکلیئر شامل ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران آئی پی پیز کو 8.344 ٹریلین روپے کی صلاحیت کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران آئی پی پیز کو 2.1 ٹریلین روپے کی صلاحیت کی ادائیگی کی جائے گی۔ پاکستان اکنامک سروے 2023-24 کے مطابق، 2024 میں نصب بجلی کی پیداواری صلاحیت 46,035 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ رہائشی اور صنعتی اسٹیٹس سے آنے والی زیادہ سے زیادہ کل طلب تقریباً 35,000 میگاواٹ ہے، جب کہ ترسیل اور تقسیم کی صلاحیت تقریباً 24,000 میگاواٹ پر تعطل کا شکار ہے۔ حالیہ دہائیوں میں، پاکستان مختلف وجوہات کی بنا پر ...