عمران خان صاحب ۔۔۔! اب قوم کا گھبرانا بنتا ہے۔
!تحریر و ترتیب ۔۔۔ رانا آصف شہزاد علی عمران خان کا قوم کے سامنے خطاب میں بار بار یہ کہنا کوئی بہتر اور زیادہ تاثر نہیں قائم کر رہا بلکہ عوام میں ان کے نظرئے اور تمسخر کا باعث بن رہا ہے کہ میں امریکہ کو تم سے زیادہ جانتا ہوں ، میں مغرب کو سب سے زیادہ جانتا ہوں کیونکہ میں وہاں جاتا رہتا ہوں اور میرے بچے وہاں رہائش پذیر ہیں ۔میں کرکٹ کھیلتا تھا تو مجھے سب جانتے تھے۔ مگر خان صاحب یاد رکھیں اگر آپ نہیں جانتے تو پاکستانی قوم کو نہیں جانتے ۔ہم لوگ اپنے ہیروز کو عزت دیتے ہیں ،پیار کرتے ہیں مگر یہی لوگ پھر رہزن بنتے ہیں عوام کے جزبات کا مزاق اڑانے والے ، خود پسندی کا شکار ہونے والے نظریاتی بونے بن کر عوام کی آرزوؤں اور امنگوں کی تضحیک کرتے ہیں تو ان کے ساتھ وہی کچھ کرتے ہیں جو آپ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ ہم نے تو آپ کی محبت میں مقتدرہ کی سیاسی دراندازی کو بھی فراموش کر دیا تھا ۔ مگر اپ پھر بھی نہ پرفارم کر سکے اور غربت اور مہنگائی میں کسی قوم کو اور مشکلات میں پھینک دیا گیا۔ 2018 کے الیکشن سے پہلے آپ نان ٹیسٹڈ تھے اب قوم نے آپ کو آزما لیا ہے۔ اور آپ فیل ہو گئیے ہیں ۔ قابلیت اگ...