انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے ممکنہ سوالات
تحریر و آئیڈیا رانا آصف شہزاد علی تمام اچھی کمپنیاں چاہے ملکی ہوں یا ملٹی نیشنل ملازمین کے انتخاب سے پہلے ان کا انٹرویو لینا ضروری سمجھتی ہیں۔ یہ عمل ہمیشہ سے ہی ملازمین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل رہا ہے۔ کمپنی صرف انہی ملازمین کا انتخاب کرتی ہے جو انٹرویو کے دوران اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیتے ہیں۔ ایک اچھے اور کامیاب انٹرویو کے لیے ضروری ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے اس کی تیاری کی جائے۔ انٹرویو کی تیاری کے لیے مندرجہ ذیل امور بے حد مفید ہیں : پہلا اہم اور سب سے زیادہ قابل غور نقطہء اپنا جائزہ لیں آپ اپنی خوبیوں اور خامیوں اور ہنر مندی کا اچھی طرح تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد ان کی لسٹ بنائیں۔ اس عمل میں دیانتداری اور سچائی سے کام لیں اور جھوٹ کا شائبہ تک نہیں ہونا چاہئے ،ورنہ مستقل میں کام کے دوران سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے،اس لیے کہ آپ کی کمپنی آپ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آپ کو ذمہ داریاں سونپے گی ،اگر آپ ان ذمہ داریوں سے نبرد آزما نہ ہو سکے تو کمپنی آپ کے امیجخراب کرتے ہوئے اپ کو نوکری سے فارغ بھی کر سکتی ہے۔ دوسرا اہم نقطہء یہ ہے کہ...