Posts

Showing posts with the label 6 Characteristics of Successful Entrepreneurs

کاروباری افراد کی 6 منفرد خوبیاں

Image
  تحریر و آئیڈیا ۔۔۔! رانا آصف شہزاد علی معاشیات کی ایک جامع تعریف جو روبنز (Lionel Robbins) نے دی تھی کچھ یوں ہے کہ 'معاشیات ایک ایسا علم ہے جس میں ہم انسانی رویہ کا مطالعہ کرتے ہیں جب اسے لامحدود خواہشات اور ان کے مقابلے میں محدود ذرائع کا سامنا کرنا پڑے۔ جبکہ ان محدود ذرائع کے متنوع استعمال ہوں'۔ معاشیات آج ایک جدید معاشرتی علم بن چکا ہے جس میں نہ صرف انسانی معاشی رویہ بلکہ مجموعی طور پر معاشرہ اور ممالک کے معاشی رویہ اور انسانی زندگی اور اس کی معاشی ترقی سے متعلق تمام امور کا احاطہ کیا جاتا ہے اور اس میں مستقبل کی منصوبہ بندی اور انسانی فلاح جیسے مضامین اور ہنر و تربیت کے حصول جیسے معاملات بھی شامل ہیں جن کا احاطہ پہلے نہیں کیا جاتا تھا۔ کاروباری زندگی میں ہر کوئی خود کو کامیاب ترین انسان  سمجھنا چاہتا ہے لیکن اکثر لوگ منزل کے اہداف اور مستقل مزاجی سے محروم ہونے کی وجہ سے اور بہت سے قابل ترین ہوکر بھی اپنا سرمایہ ڈبو دیتے ہیں ۔ اکثریت یہ سوچ کے اپنے کام کے لوگوں سے نہیں ملتی اور انہیں کاروباری پیشکش نہیں کرتی کہ اگر انہیں انکار یا اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا تو ان کی بے عز...