ہمارے سو کالڈ منتخب نمائندے
تحریر و آئیڈیا رانا آصف شہزاد علی "ہمارے منتخب نمائندے" نہ نو من تیل ہوگا ،نہ رادھا ناچے گی Democracy یعنی جمہوریت یونانی زبان کے دو الفاظ کا مجموعہ ہے demot یعنی لوگ اور Kratos یعنی پاور ۔تو اس کا مطلب ہوا کہ لوگوں کے ذریعے طاقت اور اختیار حاصل کرنا، اور لوگوں یعنی سوسائٹی پہ ہی اختیارات کا استعمال۔ اس نظام حکومت میں لوگ اپنے نمائندوں کا چناؤ الیکشن کے ذریعے کرتے ہیں کہ جن کا کال عوام کے بہترین مفاد میں قانون سازی کرنا ،بنیادی ضروریاتِ زندگی مہیا کرنا، اور ایک ایسا ماحول بنا کے دینا کہ قانون کا اطلاق سب شہریوں پہ ایک جیسا ہو۔کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ آج کے ترقی یافتہ دور ہر کوئی جمہوریت کی سپرٹ سے واقف ہے اور اس نظام کی افادیت کو سمجھتا ہے مگر پھر بھی بھی اس کے اطلاق اور ماہیت کے متعلق بہت ساری غلط فہمیاں اور کنفیوژن موجود ہے۔ آزادی اور جمہوریت دو مختلف الفاظ ہیں مگر ان کا مطلب ایک جیسا ہی ہے۔ جمہوریت ایک آزمایا ہوا بہترین نظام حکومت ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں بڑے پیمانے پر لاگو ہے۔ کہ جس میں لوگوں کو آزادی ہوتی ہے وہ اپنے پسند کے لوگوں کو منتخب کرکے ...