باجوہ ڈاکٹرائن کی مجموعی ناکامی اور پراجیکٹ عمران خان کا تنقیدی جائزہ
تحریر و تحقیق ۔۔۔! رانا آصف شہزاد علی ڈاکٹرائن باجوہ کی ناکامی اور پراجیکٹ عمران خان کا تنقیدی جائزہ ۔۔۔۔ ا ز راہ قلم ۔۔۔ رانا آصف ہمیشہ سے ہی نرگسیت اور بے عملی کے شکار پاکستان کے معاشرے نے بھی کیا قسمت پائی ہے کہ ہر دور کے قومی قسمت بدلنے کے کھوکھلے نعرے، سیاسی جمالیات اور شخصیت پرستی نے اسے لیڈر اور لیڈرشپ کے تقاضوں سے بے بہرہ کردیا ہے ۔ سیاسی معاملات ، عوامی مسائل کو چھو منتر سے حل کرنے ،پرا من معاشرہ اور صاف شفاف ایڈمنسٹریشن 1947 سے ہی اس قوم کا خواب رہا ہے ۔ مختلف ادوار میں تحفے کے طور پر اسے مختلف سلوگن دئے گئے جیسا کہ ۔۔۔ جمہوریت نہیں جدت ۔۔۔ روٹی ،کپڑا اور مکان ۔۔۔ نظام مصطفیٰ کا نفاذ ۔۔۔ قرض اتارو ،ملک سنوارو ۔۔۔ سب سے پہلے پاکستان ۔۔۔۔ اور پھر نیا پاکستان ۔۔۔۔ مداری نے اپنی پٹاری سے کون کون سے کبوتر نکال کر اس بدقسمت قوم کو نہیں دکھائے اور اس قوم نے شوق سے نہیں دیکھے ۔ اور جس کا شاخسانہ یہ قوم مہنگائی ، غربت، منصوبہ بندی کا فقدان ، انفراسٹرکچر کی عدم دستیابی اور سب سے بڑا نقصان ۔۔۔ اس قوم نے Hope یعنی امید کرنا یا لگانا ہی کھو دیا ہے ۔ آج کے کالم ...