بزنس پلان کیا ہوتا ہے ؟ اور یہ کیسے بناتے ہیں ؟

 تحریر و تحقیق ۔۔ رانا آصف شہزاد علی


ایک کاروباری منصوبہ کیا ہوتا ہے؟

کاروباری منصوبہ ایک تحریری دستاویز ہوتی ہے جس میں آپ کے کاروباری حکمت عملیوں و حصولِ مقصد کے تدابیر ، آپ کی مالیاتی پیشن گوئی اور زیر ہدف مارکیٹ کے بارے میں وضاحت موجود ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ حقیقت پسندانہ اور بروقت مکمل کیے جانے والے اہداف کا تعین کر سکتے ہیں، بیرونی مالی وسائل حاصل کر سکتے ہیں، اپنی کامیابی پر نظر رکھ سکتے ہیں، عملیاتی تقاضوں کی وضاحت کر سکتے ہیں اور معقول مالیاتی پیشن گوئی کر سکتے ہیں۔ منصوبہ سازی سے آپ کو اس بات پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی کہ آپ کو اپنا کاروبار کیسے چلانا چاہیے اور آپ کے کاروبار کو کیسے کامیابی کا بہترین موقع میسر آ سکتا ہے۔

نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے درکار مالی معاونت کے حصول کا براہ راست تعلق آپ کے کاروباری منصوبے کی مضبوطی پر ہے۔ مالیاتی اداروں یا سرمایاکاروں کی طرف سے مالی معاونت پانے کی اہلیت حاصل کرنے کے لیۓ  آپ کو لازمی طور پر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ آپ اپنے کاروبار کے ہر پہلو کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور یہ کہ آپ کا کاروبار منافع بخش ہو گا-

ایک کاروباری منصوبہ اُس دستاویز سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے جو آپ قرض فراہم کنندگان یا سرمایہ کاروں کو پیش کرتے ہیں؛ یہ آپ کے کاروبار کی نشوونما اور فروغ کی منصوبہ بندی میں بھی آپ کو مدد فراہم کرتا ہے۔ مناسب منصوبہ بندی کی وجہ سے آپ کو کاروباری ترقی میں مدد ملتی  مل سکتی ہے۔

بزنس پلان کیا ہے؟

بزنس پلان ایک تحریری دستاویز ہے جو آپ کے بزنس یعنی کاروبار، اس کے مقاصد اور حکمتِ عملی، مارکیٹ جسے آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور آپ کی مالی پیش گوئی بیان کرتا ہے۔ بزنس پلان کا ہونا اہم ہے کیونکہ یہ آپ کو حقیقت پسندانہ اہداف کا تعین کرنے، باہر سے سرمایہ حاصل کرنے، اپنی کامیابی کو جانچنے، بزنس کو چلانے کی ضروریات کی وضاحت کرنے اور واجب مالی توقعات کا تعین کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک پلان کی تیاری آپ کی توجہ اس بات پر مرکوز کرنے میں بھی مدد کرے گی کہ نیا کاروبار کیسے چلانا ہے اور اس کو کامیاب ہونے کا بہترین موقع کیسے دینا ہے۔

نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی مدد حاصل کرنے کا براہِ راست انحصار آپ کے بزنس پلان کی مضبوطی پر ہوگا۔ ایک مالی ادارے یا سرمایہ کار سے سرمایہ حاصل کرنے کے لئے ایک قابلِ زیست امیدوار تصور کئے جانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس امر کا مظاہرہ کرسکیں کہ آپ اپنے کاروبار کے سب پہلوؤں اور اس کے منافع کمانے کی استعداد کو سمجھتے ہیں۔

 میں منافع کیسے حاصل کروں گا؟

اگر سیلز کم ہورہی ہے یا منافع گِر رہا ہے تو میں بزنس کیسے چلاؤں گا ؟٭ میرے مقابل کون ہے ،میری ٹارگٹ مارکیٹ کیا ہے ؟٭ بزنس پلان میں کیا شامل کیا جانا چاہیے ؟سب کامیاب بزنس پلانز میں کچھ مشترکہ عناصر ہوتے ہیں۔ کسی بھی بزنس پلان میں ایگزیکٹو سمری یعنی انتظامیہ خلاصہ یا بزنس ڈسکرپشن، آپ کے بزنس کے لیے مواقع کی نشاندہی مارکٹنگ اور سیلز کی حکمتِ عملی، آپ کی ٹیم، آپریشنز یعنی بزنس چلانے کا طریقہ عمل، ایک بزنس پلان کی مالی پیش گوئی یعنی متوقع مفادات، دیگر کارآمد دستاویزات کو شامل کیا جانا چاہیے۔

٭ اسے کافی دلچسپ ہونا چاہیے تاکہ پڑھنے والا آپ کے بزنس پلان کا باقی حصہ بھی پڑھنے پر مائل ہو جائے۔٭ مختصر اور جامع ہو، دو صفحوں سے زیادہ نہیں۔بزنس کے مواقع کی نشاندہی کرنابزنس پلان کے اس حصے میں آپ یہ وضاحت کریں گے کہ آپ کا کاروبار کیا ہے، اس کی مصنوعات اور/یا خدمات ، اور بزنس کے لیے آپ کے منصوبے کیا ہیں۔ اس حصے میں عام طور پر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ

  •  آپ کون ہیں؟
  •  آپ کیا کرتے ہیں؟
  • آپ کے پاس پیش کرنے کے لئے کیا ہے؟
  •  آپ کس مارکیٹ کو حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

ہوسکتا ہے کہ جو شخص آپ کا پلان پڑھ رہا ہے وہ آپ کے بزنس، اس کی مصنوعات اور خدمات کو اتنی اچھی طرح سے نہ سمجھتا ہو، جتنا آپ سمجھتے ہیں ؛ اس لئے پیچیدہ اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوئی بھی اس کو سمجھ سکے ، یہ بھی ایک اچھا خیال ہے کہ پلان کے اس حصے کو پڑھنے کے لئے کسی ایسے شخص سے رابطہ کریں جو اس بزنس سے وابستہ نہ ہو۔ اپنے پلان میں چند ایک چیزیں جن کی آپ کو وضاحت کرنی چاہیے ، ان میں شامل ہیں:

  • ٭ آیا یہ نیا بزنس ہے ، پہلے سے موجود بزنس کی توسیع ہے یا موجودہ بزنس کی خریداری ہے ؟
  • ٭ آپ کی بنائی ہوئی مصنوعات یا خدمات اور اس کی انفرادیت
  • ٭ دوسروں کے مقابلے میں آپ کی بزنس کی برتری
  • ٭ آپ کے بزنس کے مرکزی مقاصد
  • ٭ آپ کے بزنس کا قانونی ڈھانچہ (بلا شراکت ملکیت ، پارٹنرشپ یعنی شراکت، کارپوریشن)

٭ تاریخ جب بزنس کو رجسٹر/ اِنکارپوریٹ کیا گیا تھا 

 بزنس کا نام ، اس کا پتا اور رابطہ کرنے کی تمام معلومات بھی آپ شامل کرسکتے ہیں۔

ایک ٹھوس بزنس پلان میں ایک سیکشن شامل ہوگا جو وہ خاص حکمتِ عملی بیان کرے گا جو آپ اپنی مصنوعات یا خدمات کی فروخت کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کریں گے۔٭ آپ کے خریدار کون ہیں ؟ تحقیق کریں اور ان گاہکوں کی اقسام کے بارے میں تفصیلات شامل کریں، جنہوں نے آپ کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں دلچسپی دکھائی ہے۔ آپ وضاحت کرسکتے ہیں کہ آپ ممکنہ گاہکوں کے ساتھ کیسے اپنے آپ کو پروان چڑھائیں گے۔٭ آپ اپنے گاہکوں تک رسائی کیسے کریں گے ؟ آپ کو چاہیے کہ اپنے گاہکوں اور ان تک پہنچنے کے بہترین طریقوں کو جانیں۔

٭ آپ کا حریف کون ہے ؟

 ایک دفعہ آپ یہ سمجھ جائیں ، تو آپ ان کی طاقت اور کمزوریوں پر تحقیق کریں اور یہ معلومات ان کے مقابلے میں اپنے بزنس کے لیے ممکنہ مواقع اور خطرات کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کریں۔

٭ آپ اپنی مصنوعات یا سروس کو کیسے پیش کریں گے ؟ وضاحت کریں کہ آپ کی مصنوعات/خدمات کو اس مارکیٹ میں، جس کو آپ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کون سا عنصر انفرادیت دیتا ہے۔

٭ آپ اپنی مصنوعات یا سروس کی قیمت کا تعین کیسے کریں گے ؟

اپنے پلان کے اس حصے کی اہمیت کو کم نہ سمجھیں۔ سرمایہ کاروں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ اور آپ کے عملے کے پاس مہارتوں اور فنون کا ضروری توازن، اور کامیابی کے لئے ولولہ اور تجربہ ہے۔ یہ سیکشن ان لوگوں کے بارے میں بتاتا ہے جو آپ کے بزنس میں کام کررہے ہیں اور یہ کہ آپ اپنی سرگرمیوں کا انتظام کیسے پلان کررہے ہیں۔

 اس سیکشن میں دی گئی معلومات میں شامل ہوسکتے ہیں :

  • ٭ انتظامیہ کا ایک مختصر خاکہ اور بزنس چارٹ
  • ٭ منیج (بشمول آپ کے) پیشہ ورانہ سوانح حیات
  • ٭ کون کیا کرتا ہے ، ہر عہدے یا پوزیشن کے کام کی نوعیت، تصریح کے ساتھ
  • ٭ ہر پوزیشن کے لیے درکار مہارتیں

٭ عملے سے متعلقہ کوئی اور معلوماتی ویڈیو بھی ایک اچھا خیال ہے کہ عملے کی بھرتی اور تربیت کے پلان کا خاکہ دیا جائے ، بشمول اس کی لاگت اور درکار عرصہ۔

آپریشنز

روزمرہ معاملات (آپریشنز) یعنی کام کے اوقات کی وضاحت ، بزنس کا موسم کے ساتھ تعلق، سپلائی کرنے والے اوران کی کریڈٹ یا ادھار دینے کی شرائط ، وغیرہ۔بزنس کی جگہ کی ضروریات؛ اس میں جگہ کا سائز اور محلِ وقوع ، کرائے یا لیز پر لینے کے اقرار ناموں سے متعلق معلومات ، سپلائرز کی کوٹیشنز یعنی سپلائی کردہ اشیا کی تجویز کردہ لاگت ، اورکسی قسم کے لائسنس کی دستاویزات۔ٹیکنالوجی یا آئی ٹی کی ضروریات؛ آپ کے آئی ٹی سسٹم ، کنسلٹینٹ کی سروس اور آپ کی پلان کردہ آئی ٹی ضروریات کی نشوونما کا خاکہ

 بزنس پلان کی مالی تو قعات یا پیش گوئی

 کسی بھی اچھے بزنس پلان کے حصے کے طور پر ، بزنس کے لیے مالی خاکہ شامل کریں جو اگلے تین سے پانچ سال کا ممکنہ مالی خاکہ پیش کرے۔ آپ کی ممکنہ مالی پیش گوئی میں شامل ہونے چاہئیں :

نقد کیش کے آنے جانے (کیش فلو) کا اسٹیٹمنٹ۔ کیش کا بیلنس اور پہلے 12سے18 مہینوں میں کیش فلو کا ماہانہ خاکہ ، بشمول کام میں لگایا ہوا سرمایہ ، تنخواہیں اور سیلز۔٭ نفع اور نقصان کی پیش گوئی۔ متوقع سیلز کی بنیاد پر منافع کی متوقع سطح، مصنوعات اور سروسز کی لاگت ، اور اوپر کے خرچے۔٭ سیلز کی پیش گوئی یعنی پیسہ جو آپ اپنی مصنوعات یا سروسز کی فروخت سے کمانے کی توقع کرتے ہیں۔کچھ دیگر چیزیں جنہیں مدِ نظر رکھنا چاہیے ، ان میں شامل ہیں :

  • ٭ اگر آپ بیرونی ذرائع سے فنڈنگ کی تلاش میں ہیں ، تو آپ کو کتنے سرمایہ کی ضرورت ہے ؟
  • ٭ آپ قرض خواہوں کو کیا تحفظ پیش کرسکتے ہیں ؟
  • ٭ اپنے قرضہ جات ادا کرنے کے لیے آپ کا پلان کیا ہے ؟
  • ٭ پیش گوئیوں میں مختلف منظر ناموں اور حالات کو مدِ نظر رکھنا چاہیے۔

٭ خطرات کو زیرِ غور لائیں اور خطرات کے توڑ کے طور پر اتفاقی اور احتمالی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پلان بنائیں۔

٭ اپنے طرح کے دیگر بزنس کے لیے صنعت کے نارمل معیار کی سطح/اوسطوں کا جائزہ لیں۔ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آپ کی صنعت میں دوسرے چھوٹے بزنسز کے مقابلے میں آپ کا موازنہ کیا ہے،یہ تحقیق کرنا اہم ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

"فلسفہء زکوٰۃ " مسائل زکوٰۃ ، مصارف اور اہمیت

Self-Employment

اپنی اور اپنے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کی پہچان کیسے کریں؟