سی وی کیا ہوتی ہے؟ اور اسے کیسے بناتے ہیں ؟

 تحریر ۔۔۔۔ رانا آصف شہزاد علی



ملازمت کے حصول کیلئے اچھی CV بہت اہمیت کی حامل ہے۔ CV ایک شخص کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر کی مکمل تفصیل بیان کرتی ہے۔ یہ عام طور پر ملازمت کے حصول کیلئے تیار کی جاتی ہے۔اور یہ نقطہء خاص طور پہ مد نظر رکھنا چاہئیے کہ کہ اس میں پروفیشنل اور موزوں الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے اور غیر ضروری تفصیل درج کرنے سے اجتناب کریں۔ ایسی کسی بھی تفصیل دینے سے گریز کریں کہ جو جھوٹ پہ مبنی ہو یا جسے ثابت نہ کیا جا سکے۔ آج کی دنیا میں یہ کسی بھی ملازمت کیلئے اپلائی کرنے کا رائج طریقہ ہے۔ CV آجر کو درخواست گذار کی اہلیت، تجربہ اور صلاحیتوں سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔

بہت سے نوجوان ایک اچھی CV کی تیاری میں مشکلات محسوس کرتے ہیں۔ عام طور پر وہ نہیں جانتے کہ کون سی معلومات، کس ترتیب میں درج کرنی ہیں، ضروری معلومات کو نمایاں کرنا ہے اور غیر ضروری تفصیلات اور طوالت سے گریز کرنا ہے۔

سی وی ایک ایسی جامع دستاویز ہے، جو سامنے والے کو آپ کی ذاتی، علمی اور پیشہ ورانہ زندگی کا ایک تعارف پیش کرتی ہے۔ سی وی کی تیاری کے دوران آپ اپنی تمام تر معلومات مثلاً تعلیم، تجربہ، مخصوص مہارتیں اور رابطہ کی تمام تر معلومات مہیا کرتے ہیں۔ کسی بھی ادارے کی دستیاب اسامیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی سی وی کے ذریعے ہائرنگ کے عمل کا حصہ بنتے ہیں۔

سی وی فارمیٹ کا انتخاب

پروفیشنل سی وی بنانے کیلئے فارمیٹ کا انتخاب کرنا ایک اہم ترین مرحلہ ہے۔ فارمیٹ آپ کی سی وی کی تصویری شکل ہوتی ہے، یہ دیکھنے اور پڑھنے میں جتنی اچھی ہوگی، آپ اتنے ہی ملازمت حاصل کرنے کے قریب تر ہو جائیں گے۔ بنیادی طور پر سی وی کے فارمیٹ تین قسم کے ہوتے ہیں۔

  • ۔۱۔کرونیکل سی وی فارمیٹ یہ سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سی وی فارمیٹ ہے۔ سی وی کا یہ فارمیٹ لچکدار کہلاتا ہے، جو کسی بھی ملازمت کی درخواست کے لیے ایک بہترین فارمیٹ ثابت ہوسکتا ہے
  • ۔۲۔فنکشنل سی وی فارمیٹ فنکشنل فارمیٹ پربنائی گئی سی وی کا بنیادی مرکز درخواست دہندگان کی قابلیت اور مہارتیں ہوتی ہیں مثلاً تمام تر تجربا ت اور مہارتیں ایک ترتیب میں درج کی جاتی ہیں
  • ۔۳۔کمبی نیشن سی وی فارمیٹ یہ فارمیٹ بیک وقت دو سی وی فارمیٹ مثلاًکمبی نیشن اور فنکشنل فارمیٹ کا مجموعہ کہلاتا ہے۔ اس لیے اس طرز پر بنائی گئی سی وی تاریخ وار ہونے کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہوتی ہے۔

پیشہ ورانہ اور تعلیمی زندگی میں اپنی کامیابیوں، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں اور (ادارے یا معاشرے کے لیے) خصوصی خدمات کا ذکر تفصیل سے اور نمایاں انداز میں اپنی CV میں کریں۔ اس کے علاوہ اپنی شخصیت کے مضبوط پہلوؤں (Strengths) کو بھی اچھے طریقے سے اجاگر کریں۔ کم الفاظ استعمال کرنے کیلئے Bullets کا استعمال کریں۔

کیریئر کے ہر موڑ پر ’’سی وی‘‘ کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے کیونکہ ملازمت کے لیے بھیجی جانے والی درخواست کے ساتھ آپ کے ذاتی کوائف، تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ تجربے پر مشتمل دستاویز (سی وی) کو دیکھ کر ہی کوئی بھی ادارہ آپ کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملازمت حاصل کرنے کا خواہشمند ہر فرد یہ چاہتا ہے کہ اس کی سی وی ایسی ہو کہ پڑھنے والے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ موجودہ مسابقتی دور میں آپ کی سی وی کو کیسا نظر آنا چاہیے اور اس میںدی گئی کون سی معلومات عمدہ ملازمت کے حصول میں آپ کی کامیابی کی کلید ثابت ہوسکتی ہے۔

 کے اہم بنیادی مندرجات یہ ہیں CV  

ذاتی معلومات: نام‘ پتا‘ فون نمبر‘ ای میل اور سوشل میڈیا پر کوئی پیشہ ورانہ سرگرمی (اگر آپ کرتے ہوں) جیسا کہ بلاگ وغیرہ کو شامل کریں۔

کیریئر ہسٹری: اس میں موجودہ ملازمت سے آغاز کرتے ہوئے، سب سے پہلی ملازمت تک کی تفصیل بیان کریں۔ اگر مطلوبہ ملازمت سے متعلق ہو تو رضاکارانہ یا عارضی طور پر کی گئی ملازمت کا ذکر بھی کریں۔

ذاتی پروفائل: جس ملازمت کیلئے آپ درخواست دے رہے ہیں، اس کی ضروریات کے مطابق اپنی صلاحیتوں اور خوبیوں کو بیان کریں۔

کامیابیاں: سابقہ ملازمتوں کی بہترین کارکردگی ‘ پرفارمنس سرٹیفیکیٹس وغیرہ شامل کریں۔

قابلیت: پیشہ ورانہ شخصی خوبیاں اور سابقہ ملازمت کے دوران حاصل کی ہوئی ٹریننگ اور اس میں اپنے کام کی نوعیت وغیرہ۔

تعلیمی ریکارڈ: اس میں تازہ ترین ڈگری سے میڑک تک تعلیمی ریکارڈ لکھیں۔

دلچسپیاں: اپنی دلچسپیوں کا ذکر ضرور کریں۔ خصوصاً جب وہ مہارتیں مطلوبہ ملازمت سے متعلق ہوں۔

ریفرنسز: اس میں آپ ایسے افراد کا ذکر کرتے ہیں جو آجر کی جانب سے پوچھے جانے پر آپ کی خوبیوں اور اہلیت کے بارے میں بتا سکیں۔ ممکن ہو تو اپنے سابقہ ادارے کے کسی فرد کا بھی حوالہ دیں۔ اس کا بہت مثبت اثر پڑے گا۔

اس کے علاوہ مزید معلومات، جیسا کہ پیشے میں تبدیلی کی وجہ یا پیشہ ورانہ کیریئر میں تعطل کی وجوہات کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیریئر کوچنگ کے ایک بڑے ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کورائن ملز سی وی کے ضمن میں کہتی ہیں کہ ایک اچھی CV بنانے کیلئے مناسب فونٹ اور فارمیٹنگ درکار ہوتی ہے۔ 10 یا 12پوائنٹ معیاری فونٹ سائز ہے۔ فونٹ سٹائل Times New Roman, Arial یا Verdana میں سے کوئی استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ سپیلنگ کی بار بار پڑتال ضرور کرنی چاہیے کیوں کہ غلط سپیلنگ کا بہت منفی تاثر پڑتا ہے ۔

ایک ہیومن ریسورس آرگنائزر اور  ایکسپرٹ کے تجزیے کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جاب کے نہ ملنے یا انٹرویو کی کال نہ آنے کی وجوہات ان میں سے کوئی بھی ہو سکتی ہے۔
عام طور پر سی وی میں 77فیصد ٹائپنگ اور گرامر کی غلطیاں،75فیصد سابقہ ملازمت کی تنخواہ، مختلف کورسز یا پھرغیر متعلقہ ملازمت کا تجربہ لکھنے میںغلط بیانی،35فیصد غیر پیشہ ورانہ ای میل، 17فیصد دو صفحات سے زائد پر مشتمل ہونااور 25فیصد لمبی چوڑی تمہید باندھنا یا پیراگراف لکھنا جیسی غلطیاں عام ہیں۔

طلباء وطالبات کی عمومی انڈرسٹینڈنگ کے لیے اور ان کی ذہنی الجھن دور کرنے کے لیے میں کچھ ٹیمپلیٹ یہاں شو کر رہا ہوں۔ میری دانست میں یہ ضروری ہے کہ سی وی بناتے وقت اس چیز کا خیال رکھیں کہ سی وی کو ایک سمپل اور موزوں فارمیٹ میں بنائیں۔ اور آج کے اس ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے دور میں اچھے فارمیٹ اور کھلتے ابھرتے ہوئے رنگوں کا انتخاب کریں جو آپ کے ذندہ دل ہونے اور آپ کی خوش مزاجی کا عکاس ہو۔






















Comments

Popular posts from this blog

"فلسفہء زکوٰۃ " مسائل زکوٰۃ ، مصارف اور اہمیت

Self-Employment

اپنی اور اپنے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کی پہچان کیسے کریں؟