انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے ممکنہ سوالات
تحریر و آئیڈیا
رانا آصف شہزاد علی
تمام اچھی کمپنیاں چاہے ملکی ہوں یا ملٹی نیشنل ملازمین کے انتخاب سے پہلے ان کا انٹرویو لینا ضروری سمجھتی ہیں۔ یہ عمل ہمیشہ سے ہی ملازمین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل رہا ہے۔ کمپنی صرف انہی ملازمین کا انتخاب کرتی ہے جو انٹرویو کے دوران اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیتے ہیں۔ ایک اچھے اور کامیاب انٹرویو کے لیے ضروری ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے اس کی تیاری کی جائے۔ انٹرویو کی تیاری کے لیے مندرجہ ذیل امور بے حد مفید ہیں :
پہلا اہم اور سب سے زیادہ قابل غور نقطہء
اپنا جائزہ لیں آپ اپنی خوبیوں اور خامیوں اور ہنر مندی کا اچھی طرح تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد ان کی لسٹ بنائیں۔ اس عمل میں دیانتداری اور سچائی سے کام لیں اور جھوٹ کا شائبہ تک نہیں ہونا چاہئے ،ورنہ مستقل میں کام کے دوران سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے،اس لیے کہ آپ کی کمپنی آپ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آپ کو ذمہ داریاں سونپے گی ،اگر آپ ان ذمہ داریوں سے نبرد آزما نہ ہو سکے تو کمپنی آپ کے امیجخراب کرتے ہوئے اپ کو نوکری سے فارغ بھی کر سکتی ہے۔
دوسرا اہم نقطہء یہ ہے کہ
اپنی سی وی اچھی طرح یاد کر لیں آپ اپنی سی وی اچھی طرح یاد کر لیں۔ انٹرویو کے دوران آپ سے ڈگریوں اور ان کی تاریخ کے متعلق پوچھا جا سکتا ہے۔ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آ پ کو تمام ڈگریاں، تعلیمی ادارے، فیلڈ آف سپیشیلٹی اور ان کی تاریخیں اچھی طرح یاد ہوں۔
اب میں یہاں انٹرویو کے دوران عام طور پر پوچھے جانے والے چند اہم اور روائیتی سوالات اور ان کے ممکنہ جوابات جو آپ کو دینے چاہئیں کا ذکر کرتا ہوں. اگر اس کے علاوہ کسی دوست ،طلباء وطالبات کو اس سلسلے میں کسی قسم کی مدد درکار ہو تو خاکسار حاضر ہے .
انٹرویوز کے دوران عموما جو سوال سب سے پہلے پوچھا جاتا ہے وہ کچھ ایسے ہوتا ہے کہ '' اپنے بارے میں کچھ بتایں '' تو اس کے جواب میں آپ اپنے نام سے آغاز کرتے ہوئے اپنی جگہ اور تعلیم کے بارے میں مختصراََ بتائیں.اس کے ساتھ اگر جاب کا کوئی سابقہ تجربہ رکھتے ہیں تو اس کے بارے میں مختصراً لازماً ذکر کریں کیونکہ کہ یہ آپ کے اعتماد اور کمیونیکیشن فلو کو ٹریک پہ رکھے گااور کانفیڈینس کو تعمیر کرے گا.اور آخر میں اپنے فیملی سٹیٹس، بیک گراؤنڈ کے بارے میں انتہائی اختصار سے بتایں (اگر آپ ڈسکسس کرنا چاہیں تو )
اگر تو آپ پہلے ہی کہیں جاب کر رہے ہیں تو انٹرویو کرنے والا آپ سے یہ سوال ضرور پوچھے گا کہ'' آپ جاب چینج کیوں کرنا چاہتے ہیں'' تو جواباً آپ اپنی حالیہ/سابقہ کمپنی کا ذکر کبھی بھی برے الفاظ میں مت کریں بلکہ آغاز ہی اپنی کمپنی کے لئے توصیفی کلمات سے کریں.یہ بتایں کہ آپ نے وہاں سے کیا کیا کچھ سیکھا اور کس طرح وہ آپ کے لئے سود مند ثابت ہوئے آخر میں کمپنی کو چھوڑنے کی وجہ ،برائی کرنے کی ضرورت بالکل نہیں، بتاتے ہوئے اسے اپنے لونگ ٹرم کیریئر گول سے منسلک کر دیں.
ایک سوال جو تقریباً ہر انٹرویو میں پوچھا جاتا ہے کہ ''آپ کی کمزوریاں یا ویک ایریاز کیا کیا ہیں '' تو یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اسکا قطعی یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں اپنی برائیاں اور کمزوریاں بتانا شروع کر دیں اصل میں انٹرویو کرنے والا یہ جاننا چاہتا ہے کہ آپ خود سے کتنے واقف ہیں اور اب یہ آپ پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کیسے خود کو پیش کرتے ہیں . اس کے ممکنہ جواب میں آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ '' آپ بہت حساس ہیں ، جھوٹ بولنا آپ کے لئے بہت مشکل کام ہے ، صاف گو ہیں ، باتونی ہیں ، اپنے ٹارگٹ کو اچیو کر لینے تک بہت بے چین رہتے ہیں ، لوگوں پر جلدی اعتماد کر لیتے ہیں، کام کی چھوٹی چھوٹی ڈیٹیل پر بھی بہت غور کرتے ہیں '' وغیرہ وغیرہ
سیلری/تنخواہ کے بارے میں جاننا یا پوچھنا ہر انٹرویو کا لازمی حصہ ہوتا ہے اس حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ اگر تو آپ بالکل فریش ہیں تو اپنی تنخواہ کے بارے میں کچھ بھی مت کہیں بلکہ اس بات پر فوکس رکھیں کہ آپ کے لئے آپ کا کیریئر اور گروتھ زیادہ اہم ہے .سیلری کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ میری صلاحیت اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے جو کمپنی کی پالیسی ہے وہ آپ کے لئے قابل قبول ہے .لیکن اگر آپ تجربہ کار ہیں تو اپنی سیلری کے معاملات ضرور زیر بحث لائیں. اس دوران آپ اپنی گزشتہ سیلری کا ذکر بھی کر سکتے ہے (اگر آپ مناسب سمجھتے ہیں ) اور ساتھ میں یہ ضرور کہیں کہ آپ اس کمپنی کی پالیسیز کا بھی احترام کرتے ہیں لہٰذا میری صلاحیت اور تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے اک ایسا آپشن جو میری ذاتی اور معاشی ضرورتوں کو پورا کر سکے .
عموما انٹرویو کرنے والے کو یہ بات جاننے میں بھی دلچسپی ہوتی ہے کہ آپ نے اس کمپنی کا انتخاب کیوں کیا اس لئے عام طور پر یہ ضرور پوچھا جاتا ہے کہ'' آپ اس کمپنی میں کیوں کام کرنا چاہتے ہیں''. اس کا جواب دینے کے لئے آپ کے پاس کمپنی سے متعلق معلومات ضرور ہونی چاہیے. کمپنی کے بارے میں مختصرا تعریفی کلمات کہیں .کمپنی کی مارکیٹ ویلیو ، مسابقت کی ممکنہ پوزیشن،سالانہ ٹرن اوور یعنی سیل اور اپنے ملازمین موجودہ اور سابقہ سے بہتر سلوک کا ذکر کریں اور ساتھ ہی اسے اپنی لونگ ٹرم کیریئر پلاننگ سے منسلک کریں.
اگر انٹرویو کرنے والا آپ سے یہ پوچھے کہ'' ہم آپ کو کیوں ملازمت دیں یا آپ کو اس جاب کی کیوں ضرورت ہے '' تو جواباً آپ اپنی تعلیمی قابلیت اور اپنی سکلز کو متعلقہ جاب سے ریلیٹ کرتے ہوئے بتایں کہ کیسے یہ آپ کی متعلقہ جاب سے مماثلت رکھتی ہیں . ساتھ میں یہ بھی ضرور بتائیں کہ کیسے یہ جاب آپ کے کیریئر گول کو حاصل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی
عام طور پر انٹرویو کے اختتام پر یہ پوچھا جاتا ہے کہ '' اگر آپ کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو ''. اس موقع کو کبھی ضائع مت کریں جیسا کہ عموما نوجوان، سٹوڈنٹس، دوست احباب ' نو تھینکس' کہہ کر بات ہی ختم کر دیتے ہیں .ایسا بالکل مت کیجیے.یہ انٹرویو کا بہت اہم حصہ سمجھا جاتا ہے یہ سوال و جواب آپ کو دوسروں سے ممتاز کر دیتے ہیں یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا انٹرسٹ کتنا ہے اور آپ اس جاب کے لئے کتنا سنجیدہ ہیں.لہذا ہچکچائیے مت اور سوال کیجئے .لیکن یہ خیال رہے کہ عجیب و غریب سوالات سے گریز کریں جیسا کہ آپ کی تنخواہ کتنی ہے ,آپ کی پوسٹ کیا ہے, آپ رہتے کہاں ہیں .وغیرہ وغیرہ
- آرگنائزیشن کے بارے میں پوچھیں .
- اپنی جاب کی نوعیت کے بارے میں پوچھیں .
- سیلری اور پروموشن اسٹرکچر کے بارے میں بات کریں ،
- جاب ٹائمنگز اور لوکیشن کے بارے میں پوچھیں .
وغیرہ وغیرہ .
لیکن یہ بات یاد رہے کہ زیادہ طوالت سے اجتناب کریں .
آخر میں یہ بات ضرور بتانا چاہوں گا کہ کیریئر ڈیویلپمنٹ کے ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بات کہ '' اگر آپ کے پاس کئی سال کام کا تجربہ ، اک عمدہ پورٹ فولیو ، دکھانے کے لئے سلائڈ شوز نہیں ہیں تو آپ کےلیے کوئی جاب نہیں ہے . '' اک غلط مفروضہ ہے .ایسا بالکل بھی نہیں ہے یہ سب کچھ فائدہ مند تو ہو سکتا ہے لیکن ضمانت نہیں ہے کسی بھی جاب کے لئے .
صرف ایک ہی گارنٹی ہے اور وہ ہے آپ.جاب مارکیٹ میں عموما کہا جاتا ہے کہ
'' It’s all about the way you sell yourself in a job interview. ''
sir g very helpfull for us for any interview and thanks to you for this effort on my request. You are always respectable dear Sir..
ReplyDeleteExcellent
ReplyDelete