کیرئیر پلاننگ کیا ہے؟ اور کیرئیر کاونسلنگ کا اس میں کیا رول ہے؟

 تحریر و آئیڈیا ۔۔۔رانا آصف شہزاد علی

کیرئیر پلاننگ میں کیرئیر کاونسلنگ کی اہمیت،رول اور ضرورت کیوں ہوتی ہے۔

ہر انسان کا طرزِ زندگی کچھ سرگرمیوں، مہارتوں اور مخصوص طرز عمل کا مجموعہ ہوتا ہے تو پھر اس کی سوچ،اس کا علم و ہنر، اس کی عقل و دانش، اس کی صلا حیتیں اور مہارتیں اور اس کی خوبیاں اور خامیاں۔یہ سب اجزاء مل کر ہی اس کے طرزِ زندگی کی تشکیل کر سکتے ہیں۔لیکن ان تمام اجزاء کی نشو و نما تعلیم و تربیت اور ایک خاص طرز فکر اور کلچرکا تقاضا کرتی ہے۔لہٰذا ایک مناسب تعلیم و تربیت کے حصول کے بغیر ،ایک بہتر اور معیاری طرزِ زندگی کا حصول ممکن ہی نہیں ہے۔یہ طے شدہ حقیقت ہے۔

کسی بھی انسان کے لیےایک درست کیرئیر کا انتخاب وہ فیصلہ کن مرحلہ ہے جو آپ کی زندگی کا معیار اور اس کی ڈھب بدل سکتا ہے۔مگر اس فیصلے کے لیے بہت سوچ بچار، کھتارسس اور گہرے تجزیے کی ضرورت ہوتی ہے۔وسیع تر معلومات اور اپنی مہارتوں اور صلاحتوں کا صحیح ادراک اور تجزیہ ایک درست کیرئیر کے انتخاب میں مدد کر سکتا ہے۔

کیریئر پلاننگ یا عملی زندگی میں شعبہ ملازمت یا پروفیشن کا انتخاب زندگی میں کامیاب ہونے کا سب سے اہم مرحلہ ہے جو ہر انسان کو اپنی آنے والی زندگی میں درپیش ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا نقشہ یا مربوط لائحہ عمل ہے جو ان افراد کو آسانی فراہم کرتا ہے جنہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہو اور مستقبل کے حوالے سے اپنے اہداف یا ممکنہ ٹارگٹ تک پہنچنے کے لئے بے چین ہوں۔

عملی زندگی کامیابی کے ساتھ گزارنے کے لیے کسی پیشے یا اپنائی جانے والی سرگرمیوں کا انتخاب کیریئر کہلاتا ہے۔سماجی ماہرین کی رائے میں کیریئر کی تعریف کچھ یوں ہے ۔

  • -1 انسان کے کام اور کاروبار ی سرگرمیوں کے متعلق تجربات
  • -2 زندگی بھر کے لیے ملازمت ،پروفیشن یا کاروبار کا سلسلہ
  • -3 کسی پیشے کا انتخاب جیسے خدمات، قانون ، طب ،جراہی،سوشل سیکٹر یا فوج وغیرہ جس میں آگے بڑھنے کے ظاہری راستے موجود ہوں یا کسی کارپوریٹ ادارے میں آگے کی طرف بڑھنا

کیریئر کے معنی زندگی گزارنے کا طریقہ ہیں اور پیشہ کسی خاص شعبے میں یقینی مستقبل یا ممکنہ مستقبل کو اختیار کرنے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس مضمون میں ہم کیریئر اور پیشے(پروفیشن) کہ انسان جن کو اختیار کر سکتا ہےکو ہم معنی سمجھتے ہوئے گفتگو کریں گے ۔

اپنے لیے اچھا کیریئر منتخب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان ایسا ذریعہءمعاش یا معاشی سرگرمی، یا کاروباری مصروفیات اختیار کرے جو اس کی صحت ،  خدا دادصلاحیتوں اور  حقیقی قدرتی رجحان کے  مطابق ہو تاکہ وہ اس خاص پیشے میں زیادہ ترقی کرسکے اور کام کرنے سے اسے اکتاہٹ یا تھکن محسوس نہ ہو بلکہ تسکین، اطمینان اور مسرت حاصل ہو۔


آسان تعریف

اپنی زندگی کامیابی کے ساتھ گزارنے کے لیے کسی پیشے کا انتخاب کرنا کیریئر کہلاتا ہے، اپنے لیے اچھا کیریئر منتخب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان ایسا ذریعہ معاش اختیار کرے-جو اس کی صحت، صلاحیتوں اور رجحان کے مطابق ہو تاکہ وہ اس خاص پیشے میں زیادہ ترقی کرسکے اور کام کرنے سے اسے اکتاہٹ یا تھکن محسوس نہ ہو بلکہ تسکین، اطمینان اور مسرت حاصل ہو۔

 میرے خیال میں کسی بھی انسان کی زندگی میں تین مواقع ایسے آتے ہیں جہاں اسے سوچ بچار، مشوروں اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہوتی ہے، جس پر عمل کرکے وہ آنے والی زندگی کیلئے اپنے اہداف مقرر کرسکتا ہے۔

جب بچہ آٹھویں کلاس پاس کرکے نویں میں جاتا ہے تو ہمارے نظام تعلیم کے مطابق یہ پہلا مرحلہ ہے کہ جب اس کی بہترین انداز میں کاؤنسلنگ یا ذہن سازی کی جائے اور اسے نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی جانب بھی راغب کیا جائے۔

روائیتی طور پہ اس کے بعد میٹرک پاس کرنے کے بعد کالج میں داخلے کے وقت دوسرا مرحلہ آتا ہے کہ جس میں اسے پھر آپ کی رہنمائی درکار ہے کہ وہ کونسی فیلڈ آف سٹڈی اختیار کرے، اسے کاؤنسلنگ کی جائے۔

تیسرا مرحلہ جب آتا ہے جب وہ کالج سے نکل کر یونیورسٹی کیلئے قدم بڑھاتا ہے، وہاں بھی اسے ایک اچھے اور تجربہ کار شفیق اور مہربان اساتذہ اور سینئرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہر شخص کو کوئی ایک یا چند کام آسان لگتے ہیں وہ انہیں دوسروں کے مقابلے میں جلد سیکھ جاتا ہے، ان کے تکنیکی پہلوﺅں کو فوری طور پر

سمجھ لیتا ہے۔ دوسرے افراد کے مقابلے میں اسے یہ برتری اس لیے حاصل ہوتی ہے کہ اس کا رجحان اس خاص کام یاشعبے کی طرف ہوتا ہے۔

بعض نوجوانوں کو الیکٹرونکس کے آلات سے اس قدر دلچسپی ہوتی ہے کہ اس کے اسرار و رموز سے خود بہ خود واقف ہوجاتے ہیں۔ پیشے کے انتخاب میں اپنے رجحان کو لازماً مدِنظر رکھنا چاہیے اور اس کے مطابق اپنی ترجیحات میں سے کیریئر کا انتخاب کرنا چاہیئے۔

شروعات کہاں سے کریں؟

۔اپنی شخصیت کو جانچیں کیریئر پلاننگ کے لیے ایک طالب علم کو اپنا جائزہ لینا بھی ضروری ہے جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

  • ٭اپنا جائزہ لیں اور خود کو جانیں۔
  • ٭اپنے اندر کی شخصیت کا جائزہ لیجیے۔ اپنے شوق، دلچسپیوں، مہارت، ذاتی خصوصیات اور اقدار کو پہچانیے اور ان کی فہرست بنائیے۔
  • ٭اس سوال کا جواب ڈھونڈیے کہ آپ کو کون سے کام پسند ہیں؟
  • آپ میں کون سی مہارت اور صلاحیتیں موجود ہیں یا کون سی ایسی صلاحیتیں ہیں جو آپ چاہتے ہیں آپ میں پیدا ہوں ؟
  • ٭ آپ کی کون سی خصوصیات ہیں جو کسی جگہ کام کرتے وقت آپ کے لیے اہم ہوں گی؟
  • ٭اپنی پیشہ ورانہ زندگی میںآپ کون سے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
  • ٭ان تمام پیشوں کے بارے میں معلومات حاصل کریںجو آپ کو پسند ہوں، آپ کے سامنے موجود ہوں اور جن پیشوں کو اختیار کرنے کے مواقع دستیاب ہوں۔

کیریئر کیوں ضروری ہے ؟

انسان کی زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ اشرف المخلوقات کی حیثیت سےہمیں جو  ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کی ادائیگی کے لیے انسان کو مادی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک خاندان کے سربراہ کواپنے اہل خانہ کے لیے زندگی کی بنیادی ضروریات، غذا ، لباس، رہائش، تعلیم اور علاج فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ خاندان کا ہر فرد عزت کے ساتھ نشوونما پاسکے، معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرسکے، اپنی سماجی ذمہ داریوں کی تکمیل کرسکے۔

مادی وسائل مہیا کرنے کے لیے انسان ملازمت کرتا ہے یا کاروبار اختیار کرتا ہے تاکہ اس کی معاشی سرگرمیوں کے نتیجے میں وہ مادی وسائل مہیا ہوں جو اس کی اور اس کے اہل خانہ کی ضروریات زندگی کی تکمیل کرسکیں۔یہ معاشی سرگرمی(ملازمت یا کاروبار) ہی اس کا کیریئر ہوتا ہے۔ اسی کیریئر کی بنیاد پر اسے معاشرے میں عزت اور مقام حاصل ہوتا ہے اور اسی کی وجہ سے وہ اپنی خواہشات کی تکمیل کرتا ہے۔ اپنی اور اپنے بچوں، بہن بھائیوں اور دوسرے زیرِ کفالت افراد کے لیے غذا، لباس ، رہائش، تعلیم اور علاج کے وسائل فراہم کرنا ایسی ذمہ داری ہے جس سے کسی صورت بچا نہیں جا سکتا۔


Comments

  1. Bilkul humain apny bary me sochna chahye . Q.k hamara future bahtar ban saky.Boht acha samjhaya Sir apny . shukariya

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

"فلسفہء زکوٰۃ " مسائل زکوٰۃ ، مصارف اور اہمیت

Self-Employment

اپنی اور اپنے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کی پہچان کیسے کریں؟