انٹرویو کیا ہوتا ہے؟

 تحریر و آئیڈیا

رانا آصف شہزاد علی

انٹرویو کیا ہوتا ہے؟ اور اس کے لیے چند مفید ٹپس


انٹرویو

دو یا دو سے زیادہ افراد کے ذریعہ کی جانے والی گفتگو یا جو انٹرویو لینے والے اور انٹرویو لینے والے کے کرداروں میں ہو ، کسی انٹرویو کے طور پر جانا جاتا ہے تاکہ دوسرا شخص فراہم کردہ امور یا عنوان سے متعلق پہلی دفعہ معلومات حاصل کرسکے اور کسی مقصد کے لیے نوٹ کرسکے۔

ایک انٹرویو میں ، انٹرویو کرنے والے سے سوالات یا عنوانات کا ایک سلسلہ پوچھا جاتا ہے جس کا مقصد اسکا اظہار کرنا ، اس کی رائے لینا ، نقطہ نظر کی وضاحت یا بحث کرنا ، یا کسی خاص واقعے کے بارے میں معلومات یا گواہی فراہم کرنا ہوتا ہے۔

اس لحاظ سے ، یہ انٹرویو دو یا زیادہ لوگوں کے ذریعہ قائم کردہ ایک آرام دہ اور پرسکون مکالمہ نہیں ہے ، بلکہ معلومات فراہم کرنے کا ایک سابقہ ​​معاہدہ ہے جس نے مفادات اور مقاصد کی وضاحت کی ہے جو تمام شرکاء کو معلوم ہے۔

انٹرویو ، بطور ایک آلہ صحافت  ، کسی کمپنی میں اہلکاروں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ تحقیقات کے لئے انسانی اور معاشرتی علوم کے مختلف شعبوں میں استعمال ہوتا ہے۔

ساختہ انٹرویو

ساختہ انٹرویو وہ ہوتا ہے جہاں انٹرویو لینے والے سوالات کا اہتمام کرتا ہے اور اس کی پہلے سے منصوبہ بندی کرتا ہے کہ وہ انٹرویو کرنے والے اور اس کے حکم سے پوچھے گا۔ عام طور پر ، اس میں انٹرویو کرنے والے کو اس عمل کے ذریعہ رہنمائی کرنے کے لئے بند سوالات ہوتے ہیں کہ جس میں مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

نیم ساختہ انٹرویو

ایک نیم ساختہ انٹرویو کو انٹرویو کہا جاتا ہے جہاں انٹرویو لینے والا انٹرویو لینے والے سے معلومات کی قسم کی پیشگی وضاحت کرتا ہے اور اس کے مطابق اس انٹرویو کو کورس یا ترمیم کرنے کا منصوبہ بناتا ہے۔ کھلے سوالات پر مشتمل ہے کہ جس مزید وضاحت طلب کی جاتی ہے۔

غیر ساختہ انٹرویو

غیر ساختہ انٹرویو وہ ہے جو پہلے سے طے شدہ منصوبے سے شروع نہیں ہوتا ہے ، لیکن اس کی تشکیل اس طرح کی جاتی ہے کہ کس طرح انٹرویو کرنے والوں کے ساتھ گفتگو آگے بڑھتی ہے۔ عام طور پر ، اس طرح کے انٹرویو کے لئے ، انٹرویو لینے والے کو اس موضوع کے بارے میں تیاری ، آگاہی اور دستاویزات لازمی ہے ، تاکہ انٹرویو کی ترقی کے ساتھ ساتھ رہنمائی کریں۔

بڑھتی ہوئی آبادی اور بیروزگاری کے سبب جاب مارکیٹس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مسابقت بڑھتی چلی جا رہی ہے. جاب ہنٹنگ اب کسی کے لئے بھی اتنا آسان نہیں رہا ، چاہے وہ کوئی پروفیشنل ہو یا کوئی انٹرن.

کسی بھی جاب کے لئے اپنی سی وی بھیجنا ایک بہت آسان اور سادہ سی بات ہے لیکن اگلے مرحلے تک جانا اور ممکنہ ایمپلائر کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھ کے انٹرویو دینا ایک بالکل الگ کہانی ہے . اس مضمون کا مقصد اپنے محترم دوستوں ،عزیز طلباء وطالبات اور تحریر پڑھنے والوں کے ساتھ کچھ اپنے ذاتی تجربات اور کچھ اہم باتیں شئیر کرنا ہیں جو شائد جاب سیکیور کرنے میں مدد دیں .

ایک کامیاب انٹرویو کسی بھی جاب کے حصول میں یقینی طور پہ پہلا قدم تصور کیا جاتا ہے. کسی بھی فیس ٹو فیس انٹرویو میں پہلا لفظ بولنے سے پہلے ہی آپ اپنا تاثر انٹرویو کرنے والےکو دے چکے ہوتے ہیں۔جس کے مختلف طریقے ہیں . اور وہ تاثر آپ اپنے لباس سے دیتے ہیں . بلا شبہ آپ کا لباس آپ کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے .


انٹرویو کے لیے چند مفید باتیں

آپ جب بھی کسی انٹرویو کے لئے جایئں، چاہے وہ کسی بھی ارگنائزیشن میں ہو اور کوئی سی بھی پوزیشن ہو آپ کوشش کیجئے کہ پینٹ کوٹ سوٹ کا استعمال کریں .

سوٹ ایسا زیب تن کیجیے جو آپ کو فٹ ہو نہ کہ ایسا کہ آپ اس میں فٹ ہونے کی کوشش کریں .سوٹ کے لئے سولڈ یا نیوٹرل کلرز کا استعمال کیا جا سکتا ہے .اگر آپ ڈارک کلر کا سوٹ استعمال کر رہے ہیں تو اس کے ساتھ ہلکے کلر کی شرٹ کا استعمال کیجیے .اگر آپ ٹائی استعمال کر رہے ہیں تو کوشش کریں کہ فلیشی کلرز سے اجتناب کریں .البتہ نیوٹرل  کلرز کے ساتھ ابھرتے کلرز کی ٹائی جو واضح نظر آئے استعمال کریں

بال اور داڑھی ،مونچھیں سلیقے سے بنی ہوئی ہونی چاہئیے۔یہ ضروری نہیں کہ لازمی شیو بنانی ہے،اگر داڑھی بھی رکھی ہوئی ہے تو تراش خراش کروا لیں۔ یعنی نیٹنیس اور سلیقہ واضح ہو۔

اپنی ٹائی کی لمبائی کا خیال رکھیں جو کہ عموما لوگ نہیں رکھتے.آپ کی ٹائی کا کا سرا آپکی بیلٹ کو ہلکا سا چھوتا ہوا ہو، نا تو اس سے بہت اوپر نہ بہت نیچے 

بیلٹ لگاتے وقت یہ خیال ضرور رکھیں کہ بیلٹ ہمیشہ آپ کے جوتوں سے میچ ہونی چاہیے نہ کہ آپ کے سوٹ سے .اگر آپ براؤن جوتے پہنے ہیں تو براؤن ہی بیلٹ استعمال کریں اور اگر بلیک جوتے پہنے ہوئے ہیں تو بیلٹ بھی بلیک کلر کی استعمال کریں .

شوز کے معاملے میں خاص احتیاط برتیں. اپنی جرابوں کا کلر اپنے جوتوں سے میچ کریں نا کہ سوٹ سے. ایک اچھا پرفیوم استعمال کریں لیکن خیال رہے کہ انٹرویوز کے لئے کبھی بھی تیز خوشبو والا پرفیوم مت لگایں 

کسی بھی انٹرویو میں جانے سے پہلے ڈریس کوڈ پوچھنے سے مت گھبرائیں.اور اپنے لباس کے معاملے میں ‘’Dress to impress’’ کا فارمولا اپنائیں .

زندگی کی ہر فیلڈ میں سیکھنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہم دوسروں کی غلطیوں سے سیکھیں.لہٰذا کوشش کریں کہ جو غلطیاں آپ کے ارد گرد لوگ دہراتے ہیں ان سے اجتناب کریں.جیسا کہ ایک غلطی جو مجھ سے ہمیشہ سر زد ہوتی ہے اور وہ یہ کہ میں کہیں بھی ٹائم پر نہیں پہنچ پاتا.انٹرویوز میں یہ چیز بہت معنی رکھتی ہے . اگر آپ دیے ہوئے وقت سے لیٹ ہیں تو میرے نزدیک آپ ٥٠ پرسنٹ پہلے ہی لوز کر چکے ہیں لہذا اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیشہ وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں . انٹرویو کے لئے وقت پر پہنچنے کا مطلب ہے کہ دئیے ہوئے وقت سے ٥ /١٠ منٹ پہلے پہنچنا.

انٹرویور سے گرمجوشی سے مصافحہ آپ کا اچھا تاثر چھوڑتا ہے .لیکن خیال رہے کہ مصافحہ گیلے یا چپ چپے ہاتھوں سے نہ کیا جاۓ. مصافحہ آپ کی شخصیت کی خود اعتمادی کو بھی ظاہر کرتا ہے اس لئے مصافحہ کرنے میں پہل کرنے میں ہچکچائیں مت .

آپ کی باڈی لینگویج ہمیشہ سٹرونگ ہونی چاہیے. انٹرویوز کے دوران گھبراہٹ ہونا اک فطری عمل ہے لیکن اسے خود پہ حاوی مت ہونے دیں. خود کو ریلیکس رکھنے کی کوشش کریں لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ ضرورت سے زیادہ ریلیکس ہونا آپکی باڈی لینگویج کو کمزور کر دے گا. اس طرح آپ کی شخصیت کا منفی پہلو ابھرے گا.اپنی باڈی لینگویج کو سٹرونگ رکھنے کے لئے انٹرویو کے دوران اپنے بیٹھنے کے انداز پر خاص دھیان دیں اور کوشش کریں کہ اپنی باڈی کو سیدھا رکھیں اپنے ہاتھ اپنی گود میں یا گٹھنوں پر رکھیں.کرسی سے ٹیک لگانے سے گریز ہی کریں .ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کے بیٹھنا بھی قدرے نا مناسب ہے.

انٹرویور کی بات کو پوری توجہ دیں اسکی بات کو دھیان سے سنیں اور بیچ میں مت ٹوکیں . اگر آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی بات مکمل ہونے دیں .

کچھ بھی کہنے یا کسی بات کا جواب دینے سے پہلے ٢ سے ٣ سیکنڈ کا وقفہ لیں اور بات کرتے وقت کوشش کریں کہ نظریں ملا کہ بات کریں .

ہمیشہ کوشش کریں کہ اپنے سینئرز کے تجربات سے سیکھیں .ان سے بات کریں ان کے ماضی کے تجربات اور غلطیوں سے سیکھیں تا کہ آپ ان کو دہرانے سے بچ سکیں .جس جگہ انٹرویو کے لئے جایں وہاں کے لوگوں سے بات کریں ایسا کرنے سے آپ کو ارگنائزیشن اور انٹرویو کرنے والے کے مزاج اور اس کی اپروچ کو سمجھنے میں مدد ملے گی .

یہاں میں اک اہم بات ان امیدوار ان اور طلباء وطالبات کے لئے ضرور کہنا چاہوں گا جو نئے نئے جاب مارکیٹ میں وارد ہوئے ہیں کہ آپ اس بات کو لے کر بالکل بھی پریشان مت ہوں نہ ہی اپنا اعتماد لوز کریں کہ آپ تو بالکل فریش ہیں۔ اپنی فیلڈ میں اور کوئی تجربہ نہیں ہے تو میں آپ کو بتاتا چلوں کہ آج کل گلوبل مارکیٹ میں یہ ٹرینڈ ہے کہ فریش جاب سیکرز زیادہ موٹیویٹڈ اور بہت فوکسڈ ہوتے ہیں. آپ اپنی انہی خصوصیات کو اپنی سی وی میں بہتر انداز میں ہائی لائٹ کریں اور انٹرویو کے دوران بھی انہی پر فوکس کریں

یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ آج کل زیادہ تر کمپنیز جاب کی تلاش کرنے والوں سے یہ توقع رکھتی ہیں کہ وہ ٹیکنالوجی کی اچھی خاصی سمجھ بوجھ رکھتے ہوں ، کام کے اوقات اور کام کی نوعیت کے بارے میں ان کا رویہ لچکدار ہو ۔اور خاص طور پہ پوری ٹیم کے ساتھ بہترین انداز میں گھل مل کر کام کر سکیں ۔یعنی اک اچھا ٹیم پلیئر ہو . تو آپ کسی بھی انٹرویو کے لئے جاتے ہوئے ان باتوں کو ضرور ذہن نشین کر لیں اور انٹرویو کے دوران اپنی انہی خصوصیات کو ہائی لایٹ کریں گے تو یہ یقیناً آپ کے بہت مدد گار ثابت ہوں گی.

اپنے انٹرویو کے دوران خود اعتمادی کو یقینی بنائیں. خود کو پروفیشنل بنا کر پیش کریں چاہے یہ آپ کا پہلا انٹرویو ہی کیوں نہ ہو .اپنی کمیونیکیشن سکلز یعنی ذریعہ اظہار کو بہتر کریں . خود کو متعلقہ جاب کے لئے اہل ثابت کرنے کی کوشش میں بہت زیادہ عاجز بنا کر بھی پیش مت کریں یہ رویہ آپکو فائدہ دینے کی بجاۓ نقصان زیادہ دیتا ہے 

میں نے اکثر انٹرویوز میں دیکھا ہے کہ نوجوان کہتے ہیں کہ اگر ہمیں یہ جاب نہ ملی تو بھی کوئی بات نہیں کوئی ہم سے بہتر ہماری جگہ لے لے گا .یعنی آپ نے خود ہی خود کو کم تر ثابت کر دیا




Comments

Popular posts from this blog

"فلسفہء زکوٰۃ " مسائل زکوٰۃ ، مصارف اور اہمیت

Self-Employment

اپنی اور اپنے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کی پہچان کیسے کریں؟