پریزینٹیشن اور پبلک سپیچ (تعارف، اصول اور مراحل)

عام طور پہ کسی بھی فارمل معلومات کو جس کو شئیر کرنا ہو، دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 

  • پریزینٹ کرنے کا ہنر
  • ذاتی شخصیت کا تاثر

پریزینٹیشن کے یہ دونوں پہلو آپس میں جڑے ہوئے ہیں جن کو وربل اور نان وربل  پریزینٹیشن کی تیاری، معلومات کا تبادلہ اور پریکٹس میں استعمال کرتے ہیں۔

پریزینٹیشن معلومات کے تبادلے کا نام ہے جس کو اس وقت اختیار کیا جاتا ہے کہ جب آپ نے مختلف سچوئشنز میں بولنا ہو ۔اور یہ پریزینٹیشن ایک گروپ، میٹنگ یا کسی ورکنگ ٹیم کو بریف کرنے کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔

عوام کے سامنے کسی ایشو پہ بولنا کافی حد تک مختلف اس ڈسکشن سے جو کہ آپ بزنس گروپ ، ٹیم، یا پروفیشنلز کے سامنے کرتے ہیں۔ پبلک کے سامنے متاثر کن خطاب ایک آرٹ کہلاتا ہے۔جتنی اچھی اور متعلقہ سپیچ آپ کریں گے اتنی اس کی ریسپانس آپ کو ملتا ہے۔

پریزینٹیشن دینے کی ضرورت عمومی طور پر اس وقت پڑتی ہے کہ جب کسے نئی تحقیق، آرٹیکل، تکنیک یا ایشو پہ گفتگو کرنی ہوتی ہے۔

ایک اچھی اور متاثر کن پریزینٹیشن آپ سے تقاضا کرتی ہے کہ آپ کو ٹاپک کی مکمل سمجھ بوجھ ہو، جامع تیاری اور پریکٹس کر لی ہو،

پریزینٹیشن دینے کا مقصد سننے والوں کو بہترین انداز میں معلومات پہنچانا ہے۔ بنیادی طور پر پریزینٹیشن حقائق کا احاطہ کرتی ہےناکہ نتائج اخذ کرلیں یا کسی چیز کو تجویز کر دیں۔ اس میں عمومی طور پر وہ معلومات دینا مقصود ہوتا ہے کہ جس پہ فوری عمل درآمد ضروری ہو۔

جبکہ پیچیدہ معلومات کو پریزیڈنٹ کرنے کے لیے پلان، نظام ، سٹیٹسٹکس ، یا چارٹس کی معاونت لینی پڑتی ہے۔ اسی طرح قابل اعتراض معلومات کا تبادلہ وضاحت اور فصاحت کا متقاضی ہوتا ہے۔ کسے خاص سچویشن کا پریزینٹ کرنا عمومی طور پہ تکنیکی معلومات کا محتاج ہوتا ہے جو کی کہ کلاس پریزینٹیشن کے زمرے میں آتا ہے۔ سٹوڈنٹس کے لیے میں ایک فارمیٹ تجویز کر رہا ہوں۔تاکہ وہ اپنی انفارمیشن بریفننگ دے سکیں یا اپنے مخصوص ٹاپک کو سننے والوں کے سامنے متاثر کن طریقے سے پیش کر سکیں۔ اس فارمیٹ کو ہم تین حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

1 - ٹاپک کا تعارف

ٹاپک کا تعارف تین سب ایشوز پہ مشتمل ہوتا ہے۔

  • ا- تعارف اچھے اور خوشکن انداز میں سننے والوں کو مخاطب کرکے
  • مقصد کی وضاحت
  •  اس عمل کی وضاحت کہ جس سے پریزینٹ کرنا ہو جیسا کہ ڈیمونسٹریشن، ڈسپلے یا وزٹ


2- پریزینٹیشن کا مین حصہ (باڈی)

یہ حصہ بھی مزید چار سب پارٹس پہ مشتمل ہوتا ہے۔

  •  مین پوائنٹس کو منطقی انداز میں ترتیب دے لیں۔
  •  سمجھانے کے لیے تصویری طریقہ اختیار کریں۔
  •  اگلے مراحل میں جانے کے لیے اچھا طریقہ اور پلان 
  •  سننے والوں کی طرف سے ممکنہ سوالات کے لیے خود کو تیار کرنا۔


3- پریزینٹیشن کا اختتامی مرحلہ

یہ حصہ بھی مزید تین مرحلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

  •  جتنے بھی سننے والے موجود ہیں ان کو سوالات کا کہیں اگر کوئی ان کے ذہن میں ہے تو۔۔۔
  •  پریزینٹیشن ٹاپک کی سمری مختصراً مگر مناسب سپیڈ کے ساتھ بیان کریں ۔ اور اس کے ساتھ ہی متاثر کن انداز میں اختتامی الفاظ ادا کریں۔
  •  اگلے پریزینٹر کا نام بولیں اگر وہ آپ کے گروپ سے تعلق رکھتا ہو ۔

Comments

Popular posts from this blog

"فلسفہء زکوٰۃ " مسائل زکوٰۃ ، مصارف اور اہمیت

Self-Employment

اپنی اور اپنے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کی پہچان کیسے کریں؟